حدیث نمبر: 10598
وَعَنْ خُزَيْمَةَ بْنِ مُعَمَّرٍ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ : رُجِمَتِ امْرَأَةٌ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ النَّاسُ : حَبِطَ عَمَلُهَا . فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : " هُوَ كَفَّارَةُ ذُنُوبِهَا ، وَتُحْشَرُ عَلَى مَا سِوَى ذَلِكَ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْحِمَّانِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا خزیمہ بن معمر انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں ایک عورت کو سنگسار کر دیا گیا لوگوں نے کہا: اس عورت کا عمل ضائع ہو گیا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جب اس بات کی اطلاع ملی تو آپ نے ارشاد فرمایا : ” یہ اس کے گناہوں کا کفارہ بن گیا ہے اور اس عورت کا حشر اس کے علاوہ ہو گا ( یعنی حشر کے دن اس کے ساتھ یہ گناہ نہیں ہو گا ) “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یحییٰ بن عبدالحمید حمانی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الحدود والديات / حدیث: 10598
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير “ (3794)»