مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحدود والديات— حدود اور دیات کے بارے میں روایات
بَابُ نُزُولِ الْحُدُودِ وَمَا كَانَ قَبْلَ ذَلِكَ باب: حدود کا نازل ہونا اور اس سے پہلے کیا تھا
وَعَنْ قَبِيصَةَ بْنِ حُرَيْثٍ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْمُحَبِّقِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " خُذُوا عَنِّي ، خُذُوا عَنِّي ، قَدْ جَعَلَ اللَّهُ لَهُنَّ سَبِيلًا الْبِكْرُ بِالْبِكْرِ جَلْدُ مِائَةٍ وَنَفْيُ سَنَةٍ ، وَالثَّيِّبُ بِالثَّيِّبِ جَلْدُ مِائَةٍ وَالرَّجْمُ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ الْفَضْلُ بْنُ دَلْهَمٍ وَهُوَ ثِقَةٌ ، وَلَكِنَّهُ أَخْطَأَ فِي هَذَا الْحَدِيثِ كَمَا ذَكَرَ . ¤قبیصہ بن حریث نے سیدنا سلمہ بن محبق رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کیا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے ” مجھ سے حکم حاصل کر لو مجھ سے حکم حاصل کر لو اللہ تعالیٰ نے ان خواتین کے لئے حکم بیان کر دیا ہے کنوارہ لڑکا کنواری لڑکی کے ساتھ زنا کرے گا تو ایک سو کوڑوں کی سزا ہو گی اور ایک سال کی جلاوطنی ہو گی اور اگر شادی شدہ شخص شادی شدہ عورت کے ساتھ زنا کرے گا تو ایک سو کوڑوں کی سزا ہو گی اور سنگسار کرنا ہو گا “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی فضل بن دلہم ہے اور وہ ثقہ ہے لیکن اس نے اس حدیث میں غلطی کی ہے جیسا کہ یہ بات ذکر کی گئی ہے ۔