مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحدود والديات— حدود اور دیات کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي مَنْ كَفَرَ بَعْدَ إِسْلَامِهِ - نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ ذَلِكَ - وَهَلْ يُسْتَتَابُ ؟ وَكَمْ يُسْتَتَابُ ؟ باب: اس شخص کا بیان ، جو اسلام قبول کرنے کے بعد کافر ہو جائے ( ہم اس بات سے اللہ کی پناہ مانگتے ہیں ) کیا اس سے توبہ کروائی جائے گی اور اس سے کتنی مرتبہ توبہ کروائی جائے گی ؟
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ بَدَّلَ دِينَهُ فَاقْتُلُوهُ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرٍ الْهُذَلِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص ( اسلام کو چھوڑ کر ) اپنا دین تبدیل کر لے اسے قتل کر دو “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر ہذلی ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔
وَعَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ حَيْدَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ بَدَّلَ دِينَهُ فَاقْتُلُوهُ لَا يَقْبَلُ اللَّهُ تَوْبَةَ عَبْدٍ كَفَرَ بَعْدَ إِسْلَامِهِ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ .
سیدنا معاویہ بن حیدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جو شخص اپنا دین اسلام بدل ڈالے مرتد ہو جائے تو اسے قتل کر دو ، اللہ تعالیٰ کسی ایسے بندے کی توبہ قبول نہیں فرماتا جو اسلام لانے کے بعد کافر ہو جائے“ ۔
اسے امام طبرانی رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے ، اور اس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔