مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحدود والديات— حدود اور دیات کے بارے میں روایات
بَابُ حُرْمَةِ نِسَاءِ الْمُجَاهِدِينَ باب: مجاہدین کی خواتین کی حرمت کا بیان
حدیث نمبر: 10557
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " إِيَّاكُمْ وَنِسَاءَ الْغُزَاةِ " . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ زَرْبِيٍّ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” غازیوں ( یعنی مجاہدین ) کی خواتین کے بارے میں احتیاط کرو “ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی سعید بن زربی ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔