مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحدود والديات— حدود اور دیات کے بارے میں روایات
بَابُ ذَمِّ الزِّنَا باب: زنا کی مذمت
حدیث نمبر: 10537
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِذَا ظُلِمَ أَهْلُ الذِّمَّةِ كَانَتِ الدَّوْلَةُ دَوْلَةَ الْعَدُوِّ ، وَإِذَا كَثُرَ الزِّنَا كَثُرَ السَّبَا ، وَإِذَا كَثُرَ اللُّوطِيَّةُ رَفَعَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ يَدَهُ عَنِ الْخَلْقِ فَلَا يُبَالِي فِي أَيِّ وَادٍ هَلَكُوا " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ عَبْدُ الْخَالِقِ بْنُ زَيْدِ بْنِ وَاقِدٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جب اہل ذمہ پر ظلم کیا جائے ، تو حکمرانی دشمن کے پاس چلی جاتی ہے جب زنا بکثرت ہو جائے ، تو قیدی بکثرت ہو جاتے ہیں ، اور جب قوم لوط کا سا عمل زیادہ ہو جائے ، تو اللہ تعالیٰ مخلوق سے اپنا ہاتھ اٹھا لیتا ہے ، اور پھر وہ اس بات کی پرواہ نہیں کرتا کہ وہ ( لوگ ) کون سی وادی میں ہلاکت کا شکار ہوتے ہیں “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالخالق بن زید بن واقد ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔