حدیث نمبر: 10519
عَنْ جَابِرٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : ¤ " مَنْ شَهِدَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ ، وَأَنِّي رَسُولُ اللَّهِ ، حَرُمَ دَمُهُ إِلَّا بِثَلَاثٍ : التَّارِكُ دِينَهُ ، وَالثَّيِّبُ الزَّانِي ، وَمَنْ قَتَلَ نَفْسًا ظُلْمًا " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى ، وَهُوَ سَيِّئُ الْحِفْظِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص اس بات کی گواہی دے کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے ، اور میں اللہ کا رسول ہوں اس کا خون تین میں سے صرف وجہ سے حلال ہو سکتا ہے اپنے دین کو ترک کرنے والا شخص یا زنا کرنے والا شادی شدہ شخص یا وہ شخص جس نے کسی کو ظلم کے طور پر قتل کیا ہو “ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابولیلی ہے ، اور وہ خراب حافظے کا مالک ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الحدود والديات / حدیث: 10519
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (1539)»