مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحدود والديات— حدود اور دیات کے بارے میں روایات
بَابُ النَّهْيِ عَنِ الْمُثْلَةِ باب: مثلہ کرنے کی ممانعت
حدیث نمبر: 10500
وَعَنْ أَبِي صَالِحٍ الْحَنَفِيِّ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أُرَاهُ ابْنَ عُمَرَ - قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : ¤ " مَنْ مَثَّلَ بِذِي رُوحٍ ثُمَّ لَمْ يَتُبْ ، مَثَّلَ اللَّهُ بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنِ ابْنِ عُمَرَ مِنْ غَيْرِ شَكٍّ ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
ابوصالح حنفی نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے ایک صاحب کے حوالے سے
یہ روایت نقل کی ہے ، راوی کہتے ہیں : میرا خیال ہے وہ صاحب سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما ہیں وہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” جو شخص کسی ذی روح کا مثلہ کرے اور پھر اس عمل سے توبہ نہ کرے تو قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اس کا مثلہ کرے گا“ ۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے حوالے سے کسی شک کے بغیر نقل کی ہے ، اور امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں ۔