مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحدود والديات— حدود اور دیات کے بارے میں روایات
بَابُ النَّهْيِ عَنِ الْمُثْلَةِ باب: مثلہ کرنے کی ممانعت
حدیث نمبر: 10498
وَعَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : جَاءَتْ أَسْمَاءُ مَعَ جَوَارٍ لَهَا ، وَقَدْ ذَهَبَ بَصَرُهَا ، فَقَالَتْ : أَيْنَ الْحَجَّاجُ ؟ فَقُلْنَا : لَيْسَ هَاهُنَا ، فَقَالَتْ : مُرُوهُ فَلْيَأْمُرْ لَنَا بِهَذِهِ الْعِظَامِ ; فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -يَنْهَى عَنِ الْمُثْلَةِ - فَذَكَرَ الْحَدِيثَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
قاسم بن محمد بیان کرتے ہیں : سیدہ اسماء رضی اللہ عنہما اپنے ایک پڑوسی کے ساتھ آئیں ان کی بینائی رخصت ہو چکی تھی انہوں نے دریافت کیا : حجاج کہاں ہے ؟ ہم نے کہا: وہ یہاں نہیں ہے ۔ سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا نے فرمایا : اسے کہو کہ وہ یہ ہڈیاں ہمیں دیدے کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو مثلہ کرنے سے منع کرتے ہوئے سنا ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اس کے بعد راوی نے پوری روایت ذکر کی ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔