مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحدود والديات— حدود اور دیات کے بارے میں روایات
بَابُ السَّتْرِ عَلَى الْمُسْلِمِينَ باب: مسلمان کی پردہ پوشی کرنا
حدیث نمبر: 10478
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : ¤ " مَنْ سَتَرَ عَوْرَةً ، فَكَأَنَّمَا أَحْيَا مَوْءُودَةً مِنْ قَبْرِهَا " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ طَلْحَةُ بْنُ زَيْدٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ . وَرَوَاهُ بِإِسْنَادٍ آخَرَ فِيهِ أَبُو مَعْشَرٍ وَهُوَ أَخَفُّ ضَعْفًا مِنْ طَلْحَةَ . وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا جابر بن عبدالله رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جس نے کسی کی پردہ پوشی کی تو گویا اس نے زندہ گاڑی جانے والی بچی کو اس کی قبر میں زندگی دی “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی طلحہ بن زید ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔ انہوں نے اسے ایک اور سند کے ساتھ بھی نقل کیا ہے جس کی سند میں ایک راوی ابومعشر ہے ، اور یہ طلحہ سے کم ضعیف ہے ۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔