حدیث نمبر: 10476
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : ¤ " لَا يَرَى مُؤْمِنٌ مِنْ أَخِيهِ عَوْرَةً ، فَيَسْتُرُهَا عَلَيْهِ إِلَّا أَدْخَلَهُ اللَّهُ الْجَنَّةَ " . ¤ وَفِي رِوَايَةٍ : " إِلَّا أَدْخَلَهُ اللَّهُ بِهَا الْجَنَّةَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ بِنَحْوِهِ ، وَإِسْنَادُهُمَا ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو مومن اپنے بھائی کی قابل پردہ کوئی چیز دیکھ کر اس کی پردہ پوشی کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کو جنت میں داخل کرے گا “ ۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : ” اللہ تعالیٰ اسے اس وجہ سے جنت میں داخل کر دے گا “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اور معجم صغیر میں اس کی مانند نقل کی ہے ، اور ان دونوں کی سند ضعیف ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الحدود والديات / حدیث: 10476
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف۔
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1118) اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (1503)»