مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب قتال أهل البغي— باغیوں سے جنگ کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي مَنْ قُتِلَ دُونَ حَقِّهِ وَأَهْلِهِ وَمَالِهِ باب: جو شخص اپنے حق یا اہل خانہ یا مال کی خاطر قتل ہو جائے ، اس کا بیان
حدیث نمبر: 10468
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : ¤ " الْمَقْتُولُ دُونَ مَالِهِ شَهِيدٌ ، وَالْمَقْتُولُ دُونَ أَهْلِهِ شَهِيدٌ ، وَالْمَقْتُولُ دُونَ نَفْسِهِ شَهِيدٌ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ جُوَيْبِرٌ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” اپنے مال کی حفاظت کی خاطر قتل ہونے والا شہید ہے اپنے اہل خانہ کی حفاظت کی خاطر قتل ہونے والا شہید ہے اپنی جان کی خاطر قتل ہونے والا شہید ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کی سند میں ایک راوی جویبر ہے ، اور وہ متروک ہے ۔