مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب قتال أهل البغي— باغیوں سے جنگ کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي مَنْ قُتِلَ دُونَ حَقِّهِ وَأَهْلِهِ وَمَالِهِ باب: جو شخص اپنے حق یا اہل خانہ یا مال کی خاطر قتل ہو جائے ، اس کا بیان
حدیث نمبر: 10467
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ كُرَيْزٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : ¤ " مَنْ قُتِلَ دُونَ مَالِهِ فَهُوَ شَهِيدٌ " . ¤ رَوَاهُ عَنْهُمَا الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَرَوَاهُ فِي الْكَبِيرِ عَنِ ابْنِ الزُّبَيْرِ وَحْدَهُ ، وَكَذَلِكَ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُصْعَبٍ الزُّبَيْرِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما اور سیدنا عبداللہ بن عامر بن کریظ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جو شخص اپنے مال کی حفاظت کی خاطر قتل ہو جائے وہ شہید ہے “ ۔ امام طبرانی نے ان دونوں حضرات کے حوالے سے
یہ روایت معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ انہوں نے معجم کبیر میں اسے صرف سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نقل کیا ہے ۔ امام بزار نے اسے اسی طرح نقل کیا ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن مصعب زبیری ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔