مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب قتال أهل البغي— باغیوں سے جنگ کے بارے میں روایات
( بَابُ الْقِتَالِ عَلَى التَّأْوِيلِ ) باب: تاویل کی بنیاد پر جنگ کرنا
حدیث نمبر: 10458
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ : كُنَّا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : ¤ " فِيكُمْ مَنْ يُقَاتِلُ عَلَى تَأْوِيلِ الْقُرْآنِ كَمَا قَاتَلْتُ عَلَى تَنْزِيلِهِ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ . ¤ قُلْتُ : وَلَهُ طَرِيقٌ أَطْوَلُ مِنْ هَذِهِ فِي مَنَاقِبِ عَلِيٍّ ، وَكَذَلِكَ أَحَادِيثُ فِي مَنْ يُقَاتِلُهُ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے آپ نے ارشاد فرمایا : ” تمہارے درمیان وہ شخص ہے ، جو قرآن کی تاویل کی بنیاد پر جنگ کرے گا جس طرح میں نے اس کے نزول کی بنیاد پر جنگ کی تھی “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اور اس کی سند عمدہ ہے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : اس روایت کا ایک اور طریق ہے ، جو اس سے زیادہ طویل ہے وہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے مناقب سے متعلق باب میں آئے گا اور اسی طرح کچھ احادیث وہ ہیں جو ان لوگوں کے بارے میں ہیں ، جن کے ساتھ وہ جنگ کریں گے ۔