مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المغازي والسير— مغازی اور سیر کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي قِتَالِ فَارِسَ وَالرُّومِ وَعَدَاوَتِهِمْ باب: ایرانیوں اور رومیوں سے جنگ کرنا اور ان سے عداوت رکھنا
وَعَنْ خُبَيْبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ أَنَّ الْحَارِثَ بْنَ هِشَامٍ ، وَعِكْرِمَةَ بْنَ أَبِي جَهْلٍ ، وَعَيَّاشَ بْنَ أَبِي رَبِيعَةَ أُصِيبُوا يَوْمَ الْيَرْمُوكِ ، فَدَعَا الْحَارِثُ بِشَرَابٍ ، فَنَظَرَ إِلَيْهِ عِكْرِمَةُ ، فَقَالَ : ادْفَعُوهُ إِلَى عِكْرِمَةَ ، فَدُفِعَ إِلَيْهِ ، فَنَظَرَ إِلَيْهِ عَيَّاشُ بْنُ أَبِي رَبِيعَةَ ، فَقَالَ عِكْرِمَةُ : ادْفَعُوهُ إِلَى عَيَّاشٍ ، فَمَا وَصَلَ إِلَى أَحَدٍ مِنْهُمْ حَتَّى مَاتُوا جَمِيعًا ، وَمَا ذَاقُوهُ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَخُبَيْبٌ لَمْ يُدْرِكِ الْيَرْمُوكَ ، وَفِي إِسْنَادِهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ . ¤سیدنا خبیب بن ابوثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : سیدنا حارث بن ہشام رضی اللہ عنہ سیدنا عکرمہ بن ابوجہل رضی اللہ عنہ اور سیدنا عیاش بن ابوربیعہ رضی اللہ عنہ جنگ یرموک میں شدید زخمی ہو چکے تھے سیدنا حارث رضی اللہ عنہ نے پانی مانگا عکرمہ اس ( پانی ) کی طرف دیکھ رہے تھے ، تو انہوں نے کہا: یہ پہلے عکرمہ کو دے دو دینے والے نے سیدنا عکرمہ رضی اللہ عنہ کی طرف بڑھایا تو سیدنا عیاش بن ابوربیعہ رضی اللہ عنہ اس کی طرف دیکھ رہے تھے ، تو سیدنا عکرمہ رضی اللہ عنہ نے کہا: یہ عیاش کو دے دو وہ پانی ان میں سے کسی تک نہیں پہنچا ، یہاں تک کہ ان تینوں کا انتقال ہو گیا اور انہوں نے اس پانی کو چکھا بھی نہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے حبیب نامی راوی نے جنگ یرموک کا زمانہ نہیں پایا ہے ۔ اس روایت کی سند میں ایسے راوی ہیں ، جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔