مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المغازي والسير— مغازی اور سیر کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي يَوْمِ ذِي قَارٍ باب: یوم ذی قار کا بیان
حدیث نمبر: 10362
وَعَنْ بَشِيرِ بْنِ يَزِيدَ الضُّبَعِيِّ - وَكَانَ قَدْ أَدْرَكَ الْجَاهِلِيَّةَ - قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ ذِي قَارٍ : " هَذَا أَوَّلُ يَوْمٍ انْتَصَفَتْ فِيهِ الْعَرَبُ مِنَ الْعَجَمِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الشَّاذَكُونِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا بشیر بن یزید ضبعی رضی اللہ عنہ جنہیں زمانہ جاہلیت بھی نصیب ہوا ہے وہ بیان کرتے ہیں : جنگ ذی قار کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” یہ وہ پہلا دن ہے ، جس میں عربوں نے عجمیوں سے بدلہ لیا ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن داؤد شاذ کونی ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔