مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المغازي والسير— مغازی اور سیر کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي سَرَايَاهُ باب: آپ ﷺ کی بھیجی ہوئی مہمات
حدیث نمبر: 10358
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ : بَعَثَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي سَرِيَّةٍ فَهُزِمْنَا ، فَاتَّبَعَ سَعْدٌ رَاكِبًا مِنْهُمْ فَالْتَفَتَ إِلَيْهِ فَرَأَى سَاقَهُ خَارِجَةً مِنَ الْغَرْزِ ، فَرَمَاهُ بِسَهْمٍ ، فَرَأَيْتُ الدَّمَ يَسِيلُ كَأَنَّهُ شِرَاكٌ فَأَنَاخَ .
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ .
محمد محی الدین
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ایک جنگی مہم میں بھیجا ہم پسپا ہو گئے سعد نے ان دشمنوں میں سے ایک سوار کا پیچھا کیا اس سوار نے ان کی طرف مڑ کے دیکھا تو سعد نے اس کی پنڈلی کو دیکھا کہ وہ رکاب سے باہر نظر آ رہی تھی انہوں نے اسے تیر مارا تو میں نے دیکھا اس کا خون یوں بہہ رہا تھا جیسے وہ ایک تسمہ ہو ، اس نے اپنے جانور کو بٹھا لیا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔