حدیث نمبر: 10353
عَنْ جُفَيْنَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَتَبَ لَهُ كِتَابًا فَرَقَعَ بِهِ دَلْوَهُ ، فَقَالَتْ لَهُ ابْنَتُهُ : عَمَدْتَ إِلَى كِتَابِ سَيِّدِ الْعَرَبِ فَرَقَعْتَ بِهِ دَلْوَكَ ، فَهَرَبَ وَأُخِذَ كُلُّ قَلِيلٍ مَعَهُ وَكَثِيرٍ هُوَ لَهُ ، ثُمَّ جَاءَ بَعْدُ مُسْلِمًا ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " انْظُرْ مَا وَجَدْتَ مِنْ مَتَاعِكَ قَبْلَ قِسْمَةِ السِّهَامِ فَخُذْهُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرٍ الدَّاهِرِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا جفینہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ایک مکتوب لکھا انہوں نے اس کے ذریعے اپنے ڈول کو پیوند لگا لیا ان کی صاحبزادی نے ان سے کہا: آپ نے عربوں کے سردار کے مکتوب کو لے کر اس کے ذریعے اپنے ڈول کو پیوند لگا لیا ہے پھر وہ صاحب بھاگ گئے پھر انہوں نے اپنے پاس موجود ہر تھوڑی اور زیادہ چیز ساتھ رکھ لی بعد میں وہ مسلمان ہو کر آ گئے ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تمہیں اپنے ساز و سامان میں سے حصوں کی تقسیم سے پہلے ، جو کچھ ملتا ہے ، وہ تم لے لو ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر داہری ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المغازي والسير / حدیث: 10353
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2201)»