مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المغازي والسير— مغازی اور سیر کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي مَنِ اسْتُشْهِدَ يَوْمَ حُنَيْنٍ باب: ان لوگوں کا بیان جنہوں نے غزوہ حنین میں جام شہادت نوش کیا
وَعَنْ عُرْوَةَ قَالَ : وَقُتِلَ يَوْمَ حُنَيْنٍ مِنَ الْمُسْلِمِينَ ثُمَّ مِنْ قُرَيْشٍ ثُمَّ مِنْ بَنِي أَسَدِ بْنِ عَبْدِ الْعُزَّى : زَيْدُ بْنُ رَبِيعَةَ . ¤ وَمِنْ قُرَيْشٍ ثُمَّ مِنْ بَنِي أَسَدِ بْنِ عَبْدِ الْعُزَّى : زَيْدُ بْنُ زَمْعَةَ ، قَالَ الطَّبَرَانِيُّ : هَكَذَا قَالَ ابْنُ لَهِيعَةَ وَهُوَ وَهْمٌ . قُلْتُ : وَالصَّوَابُ أَنَّهُ يَزِيدُ كَمَا سَيَأْتِي عَنِ الزُّهْرِيِّ . ¤ وَمِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ ، ثُمَّ مِنْ بَنِي الْعَجْلَانِ : سُرَاقَةُ بْنُ الْحُبَابِ . رَوَاهُ كُلَّهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ ضَعْفٌ ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ . ¤عروہ بیان کرتے ہیں : غزوہ حنین کے موقع پر مسلمانوں میں سے قریش کی شاخ بنواسد بن عبدالعزی سے تعلق رکھنے والے سیدنا زید بن ربیعہ رضی اللہ عنہ شہید ہوئے تھے اس کے علاوہ قریش کی شاخ بنو اسد بن عبدالعزی سے تعلق رکھنے والے سیدنا زید بن زمعہ رضی اللہ عنہ شہید ہوئے تھے ۔ امام طبرانی بیان کرتے ہیں : ابن لہیعہ نے اسی طرح بیان کیا ہے ، اور یہ بات وہم ہے میں یہ کہتا ہوں درست یہ ہے کہ یہ یزید ہیں جیسا کہ زہری کے حوالے سے آگے
یہ روایت آئے گی ۔ انصار کی شاخ بنو عمرو بن عوف کی شاخ بنو عجلان سے تعلق رکھنے والے سیدنا سراقہ بن حباب رضی اللہ عنہ شہید ہونے والوں میں شامل ) ہیں ۔ یہ تمام روایات امام طبرانی نے نقل کی ہیں اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے ۔