مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المغازي والسير— مغازی اور سیر کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي مَنِ اسْتُشْهِدَ يَوْمَ حُنَيْنٍ باب: ان لوگوں کا بیان جنہوں نے غزوہ حنین میں جام شہادت نوش کیا
حدیث نمبر: 10301
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ : كَانَ فِي مَنْ ثَبَتَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : أَيْمَنُ بْنُ أُمِّ أَيْمَنَ وَهُوَ ابْنُ عُبَيْدٍ . ¤ قُلْتُ : هَذَا مَكْتُوبٌ بَعْدَ كَلَامِ ابْنِ إِسْحَاقَ الَّذِي قَبْلَهُ ، وَلَيْسَ هُوَ فِي السَّمَاعِ ، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : جو لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رہے تھے ( اور انہوں نے غزوہ حنین میں جام شہادت نوش کیا ) ان میں سے ایک سیدنا ایمن بن اُم ایمن رضی اللہ عنہ ہیں ( راوی کہتے ہیں ) یہ سیدنا ایمن بن عبید رضی اللہ عنہ ہیں ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں یہ چیز ابن اسحاق کے اس کلام کے بعد تحریر ہے ، جو روایت اس سے پہلے گزری ہے ، اور
یہ روایت سماع میں شامل نہیں ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے ، اور وہ مدلس ہے ۔