مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطهارة— طہارت کے بارے میں روایات
بَابُ النَّهْيِ عَنِ الْكَلَامِ عَلَى الْخَلَاءِ . باب: قضائے حاجت کے دوران کلام کرنے کی ممانعت
حدیث نمبر: 1021
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " لَا يَخْرُجُ اثْنَانِ إِلَى الْغَائِطِ ، فَيَجْلِسَانِ يَتَحَدَّثَانِ كَاشِفِينَ عَوْرَتَهُمَا ; فَإِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يَمْقُتُ عَلَى ذَلِكَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے ” جب دو آدمی قضائے حاجت کے لیے جائیں ، اور وہ دونوں بیٹھ جائیں ، تو اپنی شرم گاہیں بے پردہ کرنے کے بعد وہ دونوں بات چیت نہ کریں ، کیونکہ اللہ تعالیٰ اس بات پر ناراض ہوتا ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔