مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المغازي والسير— مغازی اور سیر کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ خُسِفَ بِهِ مِنَ الْكُفَّارِ يَوْمَ أُحُدٍ باب: غزوہ احد کے موقع پر ، کفار میں سے ، جس کو زمین میں دھنسا دیا گیا
حدیث نمبر: 10115
عَنْ بُرَيْدَةَ أَنَّ رَجُلًا قَالَ يَوْمَ أُحُدٍ : اللَّهُمَّ إِنْ كَانَ مُحَمَّدٌ عَلَى الْحَقِّ فَاخْسِفْ بِي ، قَالَ : فَخُسِفَ بِهِ . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : غزوۂ احد کے دن ایک شخص نے یہ کہا: اے اللہ ! اگر محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) حق پر ہے ، تو مجھے زمین میں دھنسا دے ! راوی کہتے ہیں : تو اُسے زمین میں دھنسا دیا گیا ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔