مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطهارة— طہارت کے بارے میں روایات
بَابُ اسْتِقْبَالِ الْقِبْلَةِ عِنْدَ الْحَاجَةِ . باب: قضائے حاجت کے وقت قبلہ کی طرف رخ کرنا
حدیث نمبر: 1008
عَنْ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " أَنْتَ رَسُولٌ إِلَى أَهْلِ مَكَّةَ ، فَقُلْ : إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقْرَأُ عَلَيْكُمُ السَّلَامَ ، وَيَأْمُرُكُمْ بِثَلَاثٍ : لَا تَحْلِفُوا بِغَيْرِ اللَّهِ ، وَإِذَا تَخَلَّيْتُمْ فَلَا تَسْتَقْبِلُوا الْقِبْلَةَ وَلَا تَسْتَدْبِرُوهَا ، وَلَا تَسْتَنْجُوا بِعَظْمٍ وَلَا بِبَعْرَةٍ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ عَبْدُ الْكَرِيمِ بْنُ أَبِي الْمُخَارِقِ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم اہل مکہ کی طرف پیغام رساں ہو ! تم یہ بتا دینا : بے شک اللہ کے رسول نے تم لوگوں کو سلام کہا: ہے ، اور تمہیں تین باتوں کا حکم دیا ہے ، تم لوگ غیر اللہ کے نام پر حلف نہ اٹھانا ، جب تم قضائے حاجت کرو ، تو قبلہ کی طرف رخ نہ کرنا اور پیٹھ نہ کرنا ، اور تم ہڈی کے ذریعے ، یا مینگنی کے ذریعے استنجاء نہ کرنا
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عبدالکریم بن ابوالمخارق ہے اور وہ ضعیف ہے ۔