حدیث نمبر: 1007
عَنْ يَعْلَى بْنِ سِيَابَةَ قَالَ : كُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي مَسِيرٍ لَهُ ، فَأَرَادَ أَنْ يَقْضِيَ حَاجَتَهُ فَأَمَرَ وَدْيَتَيْنِ ، فَانْضَمَّتْ إِحْدَاهُمَا إِلَى الْأُخْرَى ، ثُمَّ أَمَرَهُمَا ، فَرَجَعَتَا إِلَى مَنَابِتِهِمَا . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ ، وَلَكِنَّ طُرُقَهُ فِي عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ عَلَى خِلَافٍ فِي بَعْضِهِمْ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا یعلی بن سیابہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ ایک سفر میں ، میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا ، آپ نے قضائے حاجت کرنے کا ارادہ کیا ، تو آپ نے دو درختوں کو حکم دیا ، تو وہ ایک دوسرے کے ساتھ مل گئے ( قضائے حاجت سے فارغ ہونے کے بعد ) آپ نے انہیں حکم دیا ، تو وہ دونوں اپنی ، اپنی جگہ پر واپس چلے گئے ، جہاں وہ اگے تھے ۔
یہ روایت امام أحمد اور دیگر حضرات نے نقل کی ہے ، اس کے مختلف طرق ، نبوت کی علامات سے متعلق باب میں آئیں گے ، اس روایت کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ، البتہ اس کے بعض رجال کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الطهارة / حدیث: 1007
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن
تخریج حدیث «مسند احمد بن حنبل مسند الشاميين حديث يعلى بن مرة الثقفى عن النبى صلى الله عليه وسلم 17246 معجم الصحابة لابن قانع يعلى بن سيابة بن غنم بن جزى بن ربيعة بن سعد ، 1931»