مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المغازي والسير— مغازی اور سیر کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنِ اسْتُصْغِرَ يَوْمَ أُحُدٍ باب: غزوہ احد کے موقع پر کن لوگوں کو کمسن قرار دیا گیا تھا
حدیث نمبر: 10064
وَعَنِ الْبَرَاءِ قَالَ : عُرِضْتُ أَنَا وَابْنُ عُمَرَ يَوْمَ بَدْرٍ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَاسْتَصْغَرَنَا ، وَشَهِدْنَا أُحُدًا ، قُلْتُ : هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلَهُ : وَشَهِدْنَا أُحُدًا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا براء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : غزوہ بدر کے موقع پر ، مجھے اور عبداللہ بن عمر کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پیش کیا گیا ، تو آپ نے ہمیں کمسن قرار دیا ، پھر ہم غزوہ احد میں شریک ہوئے تھے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت ” صحیح “ میں بھی مذکور ہے ، تا ہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں : ” پھر ہم غزوہ اُحد میں شریک ہوئے تھے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔