مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المغازي والسير— مغازی اور سیر کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي أَيِّ شَهْرٍ كَانَتْ وَقْعَةُ بَدْرٍ ، وَعِدَّةُ مَنْ شَهِدَهَا باب: غزوہ بدر کون سے مہینے میں پیش آیا تھا ؟ اور اس میں شریک ہونے والوں کی تعداد کتنی ہے ؟
حدیث نمبر: 10035
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : كَانَ يَوْمُ بَدْرٍ لِسَبْعٍ وَعِشْرِينَ مِنْ رَمَضَانَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ حَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : غزوہ بدر ستائیس رمضان کو ہوا تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے اور وہ مدلس ہے ۔