قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا حُسَيْنٌ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، ثَنَا مُوسَى أَبُو جَعْفَرٍ النُّفَيْلِيُّ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَا سَأَلَ اللَّهَ الْعِبَادُ شَيْئًا أَفْضَلَ مِنَ الْمَغْفِرَةِ، وَلَا أَعْطَى اللَّهُ الْعِبَادَ شَيْئًا أَفْضَلَ مِنْ أَنْ يَغْفِرَ لَهُمْ".
ترجمہ
سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بندوں نے اللہ تعالیٰ سے مغفرت (بخشش) سے بڑھ کر کسی افضل چیز کا سوال نہیں کیا، اور نہ ہی اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کو مغفرت فرما دینے سے بڑھ کر کوئی اور بہتر چیز عطا فرمائی ہے۔“
قَالَ: وَثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَوْنٍ الْخَرَّازُ، ثَنَا أَبُو عُبَيْدَةَ ، ثَنَا عُمَرُ، سَمِعْتُ الْفَضْلَ بْنَ ثَوْرٍ يَقُولُ: حَدَّثَنِي فُلَانٌ " أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا قِيلَ وَلَمْ يَقُلْ أَحَدٌ كَانَ قَبْلُ كَلِمَةً هِيَ أَفْضَلُ مِنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَلَا يَسْأَلُ السَّائِلُونَ رَبَّهُمْ شَيْئًا أَفْضَلَ مِنَ الْمَغْفِرَةِ".
ترجمہ
ایک صاحب سے روایت ہے کہ اللہ کے نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”نہ تو کوئی ایسی بات کہی گئی ہے اور نہ ہی مجھ سے پہلے کسی نے کوئی ایسا کلمہ کہا ہے جو «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» ”اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں“ سے زیادہ فضیلت والا ہو، اور مانگنے والے اپنے رب سے مغفرت سے بڑھ کر کسی بہتر چیز کا سوال نہیں کرتے۔“
قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : وَثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ مَيْمُونٍ - وَكَانَ جَلِيسًا لِلْمُعْتَمِرِ - ثَنَا عِلِيُّ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: " جَاءَ شَابٌّ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، عَلِّمْنِي دُعَاءً أُصِيبُ بِهِ خَيْرًا؟ فَقَالَ لَهُ: ادْنُهْ. فَدَنَا حَتَّى كَادَتْ رُكْبَتُهُ تَمَسُّ رُكْبَةَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: قُلِ: اللَّهُمَّ اعْفُ عَنِّي فَإِنَّكَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ، وَأَنْتَ عَفُوٌّ كَرِيمٌ".
ترجمہ
سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک نوجوان رسول اللہ ﷺ کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوا اور عرض گزار ہوا کہ ”اے اللہ کے رسول! مجھے کوئی ایسی دعا سکھا دیجیے جس کے ذریعے مجھے خیر و بھلائی نصیب ہو؟“، آپ ﷺ نے اسے فرمایا: ”قریب آ جاؤ“، پس وہ اتنا قریب ہوا کہ قریب تھا کہ اس کا گھٹنا نبی کریم ﷺ کے مبارک گھٹنے سے مس کر جائے، تب آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ ”یہ کہو: «اللَّهُمَّ اعْفُ عَنِّي فَإِنَّكَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ، وَأَنْتَ عَفُوٌّ كَرِيمٌ» ”اے اللہ! مجھے معاف فرما دے، بے شک تو بہت معاف کرنے والا ہے اور معافی کو پسند فرماتا ہے، اور تو نہایت درگزر کرنے والا اور صاحبِ کرم ہے“۔“