إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأدعية— دعاؤں کا بیان۔
باب في طلب العفو والمغفرة باب: معافی اور مغفرت طلب کرنا۔
قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : وَثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ مَيْمُونٍ - وَكَانَ جَلِيسًا لِلْمُعْتَمِرِ - ثَنَا عِلِيُّ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: " جَاءَ شَابٌّ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، عَلِّمْنِي دُعَاءً أُصِيبُ بِهِ خَيْرًا؟ فَقَالَ لَهُ: ادْنُهْ. فَدَنَا حَتَّى كَادَتْ رُكْبَتُهُ تَمَسُّ رُكْبَةَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: قُلِ: اللَّهُمَّ اعْفُ عَنِّي فَإِنَّكَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ، وَأَنْتَ عَفُوٌّ كَرِيمٌ".سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک نوجوان رسول اللہ ﷺ کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوا اور عرض گزار ہوا کہ ”اے اللہ کے رسول! مجھے کوئی ایسی دعا سکھا دیجیے جس کے ذریعے مجھے خیر و بھلائی نصیب ہو؟“، آپ ﷺ نے اسے فرمایا: ”قریب آ جاؤ“، پس وہ اتنا قریب ہوا کہ قریب تھا کہ اس کا گھٹنا نبی کریم ﷺ کے مبارک گھٹنے سے مس کر جائے، تب آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ ”یہ کہو: «اللَّهُمَّ اعْفُ عَنِّي فَإِنَّكَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ، وَأَنْتَ عَفُوٌّ كَرِيمٌ» ”اے اللہ! مجھے معاف فرما دے، بے شک تو بہت معاف کرنے والا ہے اور معافی کو پسند فرماتا ہے، اور تو نہایت درگزر کرنے والا اور صاحبِ کرم ہے“۔“