❮
❯
حدیث نمبر: 995
قَالَ مُسَدَّدٌ : ثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي رَجَاءٍ قَالَ: "سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ يَخْطُبُ فِي يَوْمٍ مَطِيرٍ فَقَالَ: صَلُّوا فِي رِحَالِكُمْ، وَلَا تَنْقِلُوا هَذَا الْخَبَثَ بِأَقْدَامِكُمْ إِلَى الْمَسْجِدِ؛ فَإِنَّهُ لَيْسَ كُلُّ جِيرَانِ الْمَسْجِدِ يَسَعُهُ (بِطَهُورِكُمْ ) " .
قُلْتُ: قِصَّةُ الْمَطَرِ فِي الصَّحِيحَيْنِ وَغَيْرِهِمَا دُونَ قَوْلِهِ: "وَلَا تَنْقِلُوا هَذَا الْخَبَثَ . . . " إِلَى آخِرِهِ .
ترجمہ

ابو رجاء رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کو بارش کے ایک دن خطبہ دیتے ہوئے سنا، آپ نے ارشاد فرمایا: ”تم اپنی قیام گاہوں میں ہی نماز ادا کرو اور اس گندگی کو اپنے قدموں کے ساتھ مسجد کی طرف منتقل نہ کرو؛ کیونکہ مسجد کے تمام پڑوسیوں میں اتنی وسعت نہیں ہوتی کہ وہ تمہاری طہارت (کے پانی یا اس کی صفائی) کا انتظام کر سکیں۔“
میں کہتا ہوں کہ بارش کا قصہ صحیحین اور دیگر کتب میں موجود ہے، البتہ آپ کا یہ قول کہ ”اور اس گندگی کو منتقل نہ کرو...“ حدیث کے آخر تک (صحیحین میں) مذکور نہیں ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب المساجد / حدیث: 995
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح موقوفًا على ابن عباس، والزيادة ثابتة بهذا الإسناد