إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المساجد— مساجد کا بیان۔
باب في تحية المسجد باب: تحیۃ المسجد کا بیان۔
حدیث نمبر: 994
وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ: ثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، ثَنَا لَيْثٌ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ حَنَشٍ قَالَ: "قِيلَ لِعَلِيٍّ: إِنَّ نَاسًا لَا يَسْتَطِيعُونَ الْخُرُوجَ، مِنْهُمْ مَنْ بِهِ عِلَّةٌ، وَمِنْهُمْ مَنْ يَبْعُدُ عَلَيْهِ الْمَسْجِدُ . فَقَالَ: صَلُّوا هَا هُنَا وَفِي الْمَسْجِدِ، وَصَلُّوا أَرْبَعًا: رَكْعَتَيْنِ لِلسَّبَبِ، وَرَكْعَتَيْنِ لِلْخُرُوجِ " .ترجمہ
حنش رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے عرض کیا گیا: ”کچھ لوگ (عید کے لیے) باہر نکلنے کی استطاعت نہیں رکھتے، ان میں سے کوئی بیمار ہے اور کسی کے لیے مسجد (عید گاہ) دور ہے،“ تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”تم یہاں (بستی میں) بھی نماز ادا کرو اور عید گاہ میں بھی، اور چار رکعتیں پڑھو: دو رکعتیں عید کی مناسبت سے اور دو رکعتیں (عید گاہ کی طرف) نکلنے کی فضیلت کے عوض۔“