إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الإيمان— ایمان کا بیان۔
باب ما جاء فيمن مات على التوحيد ولم يشرك بالله شيئا باب: جو شخص توحید پر فوت ہو اور اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرائے، اس کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 90
وَقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ: ثَنَا الْمُقْرِئُ ، ثَنَا الْمَسْعُودِيُّ، عَنِ الْقَاسِمِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " مَنْ مَاتَ وَلَمْ يَجْعَلْ لِلَّهِ نِدًّا أَدْخَلَهُ الْجَنَّةَ. وَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: وَأَنَا أَقُولُ: مَنْ مَاتَ وَهُوَ لَا يَجْعَلُ لِلَّهِ نِدًّا أَدْخَلَهُ اللَّهُ الْجَنَّةَ" .
هَذَا إِسْنَادٌ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ.ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اس حال میں فوت ہوا کہ اس نے اللہ کا کوئی شریک و ہمسر نہیں ٹھہرایا تھا، اسے اللہ تعالیٰ جنت میں داخل فرمائے گا۔“ اور سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اور میں بھی یہی کہتا ہوں کہ جو شخص اس حالت میں مرا کہ وہ اللہ کا کسی کو شریک نہیں ٹھہراتا تھا، تو اللہ اسے جنت میں داخل فرمائے گا۔“
اس سند کے راوی ثقہ ہیں۔