إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأذان— اذان کا بیان۔
باب في الأذان على ظهر الكعبة، وما يقال للمؤذن باب: کعبہ کی چھت پر اذان دینے کا بیان، اور مؤذن سے کیا کہا جائے۔
حدیث نمبر: 898
قَالَ مُسَدَّدٌ: ثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ - أَوْ عَنْ غَيْرِهِ مِنْ أَهْلِ مَكَّةَ - "أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ بِلَالًا أَنْ يُؤَذِّنَ يَوْمَ الْفَتْحِ عَلَى ظَهْرِ الْكَعْبَةِ، قَالَ: وَالْحَارِثُ بْنُ هِشَامٍ وَصَفْوَانُ بْنُ أُمَيَّةَ قَاعِدَانِ، أَحَدُهُمَا (يَحْتَبِي ) صَاحِبَهُ، يُشِيرَانِ إِلَى بِلَالٍ، يَقُولُ أَحَدُهُمَا: انْظُرْ إِلَى هَذَا الْعَبْدِ. فَقَالَ الْآخَرُ: إِنْ يَكْرَهْهُ اللَّهُ يُغَيِّرْهُ " .ترجمہ
عبداللہ بن ابی ملیکہ رحمہ اللہ یا اہل مکہ میں سے کسی اور سے روایت ہے کہ ”نبی کریم ﷺ نے فتحِ مکہ کے دن سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا کہ وہ کعبہ کی چھت پر چڑھ کر اذان دیں، (راوی) کہتے ہیں کہ اس وقت سیدنا حارث بن ہشام رضی اللہ عنہ اور سیدنا صفوان بن امیہ رضی اللہ عنہ بیٹھے ہوئے تھے، ان میں سے ایک اپنے ساتھی کے ساتھ ٹیک لگا کر (گھٹنوں کو پیٹ سے لگا کر) بیٹھا تھا، وہ دونوں سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کی طرف اشارہ کر رہے تھے، ان میں سے ایک نے کہا: اس غلام کو تو دیکھو! تو دوسرے نے جواب دیا: اگر اللہ تعالیٰ کو یہ عمل ناپسند ہوا تو وہ اسے ضرور بدل دے گا۔“