إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المواقيت— اوقاتِ نماز کا بیان۔
باب في الأوقات التي نهي عن الصلاة فيها باب: ان اوقات کا بیان جن میں نماز سے منع کیا گیا ہے۔
حدیث نمبر: 869
قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ، ثَنَا هَمَّامٌ، ثَنَا قَتَادَةُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ "أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنِ الصَّلَاةِ إِذَا طَلَعَ قَرْنُ الشَّمْسِ - أَوْ غَابَ قَرْنُهَا - فَإِنَّهَا تَطْلُعُ بَيْنَ قَرْنَيْ شَيْطَانٍ" .
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ: ثَنَا عَفَّانُ، ثَنَا هَمَّامٌ ... فَذَكَرَهُ.
قُلْتُ: حَدِيثُ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ.ترجمہ
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ نے اس وقت نماز ادا کرنے سے منع فرمایا ہے جب سورج کا کنارہ طلوع ہو رہا ہو یا جب اس کا کنارہ غروب ہو رہا ہو، کیونکہ وہ شیطان کے دو سینگوں کے درمیان سے طلوع ہوتا ہے۔“
اسے امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے بھی عفان رحمہ اللہ عن ہمام رحمہ اللہ کی سند سے روایت کیا ہے اور پھر مکمل حدیث ذکر کی۔
میں کہتا ہوں کہ سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کی اس حدیث کے تمام راوی ثقہ ہیں۔