إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المواقيت— اوقاتِ نماز کا بیان۔
باب وقت المغرب باب: مغرب کے وقت کا بیان۔
حدیث نمبر: 823
قَالَ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ: ثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ، عَنِ الْقَعْقَاعِ بْنِ حَكِيمٍ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: " كُنَّا نُصَلِّي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَغْرِبَ ثُمَّ نَأْتِي بَنِي سَلَمَةَ، فَلَوْ رَمَيْنَا رَأَيْنَا مَوَاقِعَ نَبْلِنَا " .ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”ہم رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ نمازِ مغرب ادا کرتے تھے، پھر ہم (اپنے قبیلے) بنو سلمہ کی بستی میں آجاتے تھے اور (اس وقت ابھی اتنی روشنی باقی ہوتی تھی کہ) اگر ہم تیر اندازی کرتے تو اپنے تیروں کے گرنے کے مقامات کو صاف دیکھ سکتے تھے۔“