إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب صفة الجنة— جنت کے اوصاف کا بیان۔
باب فيمن أخرج من النار فأدخل الجنة باب: جسے جہنم سے نکال کر جنت میں داخل کیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 7958
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "يَدْخُلُ نَاسٌ جَهَنَّمَ، حَتَّى إِذَا صَارُوا حُمَمَةً أُخْرِجُوا، فَأُدْخِلُوا الْجَنَّةَ فَيُقَالُ: هَؤُلَاءِ الْجَهَنَّمِيُّونَ ".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ .ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”کچھ لوگ جہنم میں داخل ہوں گے، یہاں تک کہ جب وہ (جل کر) کوئلہ بن جائیں گے تو انہیں وہاں سے نکال کر جنت میں داخل کر دیا جائے گا، پھر (ان کے متعلق) کہا جائے گا کہ یہ جہنمی ہیں“، اس حدیث کو امام مسدد اور امام ابوبکر بن ابی شیبہ نے روایت کیا ہے۔