إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المواقيت— اوقاتِ نماز کا بیان۔
باب في أوقات الصلوات باب: نمازوں کے اوقات کا بیان۔
حدیث نمبر: 794
قَالَ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ: وَأَبَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَبَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ أَبَانَ ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ زِيَادٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِنَّ أَحَبَّ عِبَادِ اللَّهِ إِلَى اللَّهِ الَّذِينَ يُرَاعُونَ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ " وَسَيَأْتِي بِتَمَامِهِ فِي كِتَابِ الْأَذَانِ.ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ عزوجل کے بندوں میں اللہ تعالیٰ کے ہاں سب سے زیادہ محبوب وہ لوگ ہیں جو (نماز کے اوقات کی معرفت کے لیے) سورج اور چاند کی چال پر نظر رکھتے ہیں۔“
اور یہ روایت اپنی تمام تر تفصیلات کے ساتھ عنقریب ’کتاب الاذان‘ میں آئے گی۔