❮
❯
حدیث نمبر: 7933
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "خَلَقَ اللَّهُ آدَمَ يَوْمَ خَلَقَهُ، وَضَرَبَ عَلَى كَتِفِهِ الْيُمْنَى، فَأَخْرَجَ ذُرِّيَّتَهُ بَيْضَاءَ كَأَنَّهُمُ الدُّرُّ، وَضَرَبَ عَلَى كَتِفِهِ الْيُسْرَى، فَأَخْرَجَ ذُرِّيَّتَهُ سَوْدَاءَ كَأَنَّهُمْ كَالْحُمَمِ، فَقَالَ لِلَّذِي فِي يَمِينِهِ: إِلَى الْجَنَّةِ وَلَا أُبَالِي، وَقَالَ لِلَّذِي فِي يَسَارِهِ: إِلَى النَّارِ وَلَا أُبَالِي ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ، وَرُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.
ترجمہ

سیدنا ابو درداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے جس روز آدم علیہ السلام کو پیدا فرمایا تو ان کے دائیں کندھے پر دستِ قدرت مارا اور ان کی نسل کو نکالا جو موتیوں کی مانند سفید تھی، پھر ان کے بائیں کندھے پر دستِ قدرت مارا اور ان کی نسل کو نکالا جو کوئلے کی مانند سیاہ تھی، پھر اللہ رب العزت نے دائیں جانب والوں کے متعلق فرمایا: «إِلَى الْجَنَّةِ وَلَا أُبَالِي» ”یہ جنت کی طرف جائیں گے اور مجھے کوئی پرواہ نہیں“، اور بائیں جانب والوں کے متعلق فرمایا: «إِلَى النَّارِ وَلَا أُبَالِي» ”یہ آگ کی طرف جائیں گے اور مجھے کوئی پرواہ نہیں“۔“ اس حدیث کو احمد بن منیع نے روایت کیا ہے اور اس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب صفة الجنة / حدیث: 7933
درجۂ حدیث محدثین: رجاله ثقات
تخریج حدیث «رواه أحمد بن منيع، ورواته ثقات»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 26942، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 11777، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4143»