إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب صفة الجنة— جنت کے اوصاف کا بیان۔
باب ما جاء في المتحابين في الله باب: اللہ کی خاطر باہم محبت کرنے والوں کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " (الْمِقَةُ ) مِنَ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - وَالصَّيْتُ فِي السَّمَاءِ، فَإِذَا أَحَبَّ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - عَبْدًا قَالَ: يَا جِبْرِيلُ، إِنَّ رَبِّكَ يُحِبُّ فُلَانًا فَأَحِبَّهُ. فَيُنَادِي جِبْرِيلُ فِي السَّمَاءِ: إِنَّ رَبَّكُمْ يُحِبُّ فُلَانًا فَأَحِبُّوهُ. قَالَ: فَتَتَنَزَّلُ الْمِقَةُ عَلَى أَهْلِ الْأَرْضِ ".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَأَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ .سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”«الْمِقَةُ» ”دلی محبت و مقبولیت“ اللہ عزوجل کی جانب سے عطا ہوتی ہے اور نیک نامی کا تذکرہ آسمانوں میں ہوتا ہے، چنانچہ جب اللہ عزوجل کسی بندے سے محبت فرماتا ہے تو ارشاد فرماتا ہے: اے جبرئیل! یقیناً تمہارا رب فلاں شخص سے محبت فرماتا ہے، لہٰذا تم بھی اس سے محبت کرو۔ پس سیدنا جبرئیل علیہ السلام آسمانوں میں یہ منادی کرتے ہیں کہ تمہارا رب فلاں شخص سے محبت فرماتا ہے، پس تم سب بھی اس سے محبت کرو۔ آپ ﷺ نے فرمایا: پھر زمین والوں کے دلوں میں بھی اس بندے کے لیے محبت و مقبولیت اتار دی جاتی ہے“۔ اس حدیث کو امام ابوبکر بن ابی شیبہ اور امام ابویعلیٰ موصلی نے روایت کیا ہے۔