إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب صفة الجنة— جنت کے اوصاف کا بیان۔
باب ما جاء في المتحابين في الله باب: اللہ کی خاطر باہم محبت کرنے والوں کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 7914
وَعَنِ الْحَسَنِ قَالَ: "مَا ازْدَادَ مُسْلِمٌ أَخًا فِي اللَّهِ إِلَّا ازْدَادَ بِهِ دَرَجَةً ".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ مَقْطُوعًا، وَرُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.ترجمہ
حسن بصری رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”جب بھی کوئی مسلمان محض اللہ کی رضا کی خاطر کسی کو اپنا بھائی بناتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے بدلے اس کے مرتبے اور درجے میں اضافہ فرما دیتا ہے۔“ اسے امام مسدد نے مقطوعاً روایت کیا ہے اور اس کے راوی ثقہ ہیں۔