❮
❯
حدیث نمبر: 788
قَالَ: وَثَنَا دَاوُدُ بْنُ الْمُحَبَّرِ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ "أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ وَقْتِ صَلَاةِ الْفَجْرِ؟ فَقَالَ: صَلِّ مَعَنَا غَدًا، فَصَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِغَلَسٍ، فَلَمَّا كَانَ مِنَ الْغَدِ أَسْفَرَ، ثُمَّ قَالَ: أَيْنَ السَّائِلُ عَنْ وَقْتِ هَذِهِ الصَّلَاةِ؟ فَقَالَ الرَّجُلُ: هَا أَنَا ذَا يَا رَسُولَ اللَّهِ. فَقَالَ: رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَلَيْسَ قَدْ شَهِدْتَ مَعَنَا أَمْسِ وَالْيَوْمَ؟ قَالَ: بَلَى. قَالَ: فَمَا بَيْنَهُمَا وَقْتٌ " .
ترجمہ

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے رسول اللہ ﷺ سے نمازِ فجر کے وقت کے بارے میں دریافت کیا تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”کل صبح ہمارے ساتھ نماز ادا کرنا۔“ چنانچہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں (پہلے دن) غلس (صبحِ صادق کے بعد کے ابتدائی اندھیرے) میں نماز پڑھائی، پھر جب اگلا دن ہوا تو آپ ﷺ نے خوب روشنی پھیلنے پر نماز ادا فرمائی، پھر دریافت فرمایا: ”اس نماز کے وقت کے متعلق سوال کرنے والا کہاں ہے؟“ اس شخص نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! میں یہاں حاضر ہوں۔ تو رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”کیا تم نے گزشتہ کل اور آج ہمارے ساتھ نماز ادا نہیں کی؟“ اس نے عرض کی: کیوں نہیں (ضرور کی ہے)۔ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”ان دونوں (اوقات) کے درمیان کا وقت (نماز کا وقت) ہے۔“

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب المواقيت / حدیث: 788
درجۂ حدیث محدثین: إسناده شديد الضعف؛ لترك داود بن المحبر، والمتن صحيح من طرق أخرى