إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب صفة الجنة— جنت کے اوصاف کا بیان۔
باب في شجر الجنة وثمرها باب: جنت کے درختوں اور ان کے پھلوں کا بیان۔
حدیث نمبر: 7862
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "عُرِضَتْ عَلَيَّ الْجَنَّةُ فَذَهَبْتُ أَتَنَاوَلُ مِنْهَا قِطْفًا أُرِيكُمُوهُ فَحِيلَ بَيْنِي وَبَيْنَهُ. فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَثَلُ مَا فِي الْجَنَّةِ مِنَ الْعِنَبِ؟ قَالَ: كَأَعْظَمِ دَلْوٍ فَرَتْ أُمُّكَ قَطُّ ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ، قَالَ الْحَافِظُ الْمُنْذِرِيُّ: إِسْنَادُهُ حَسَنٌ.ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میرے سامنے جنت پیش کی گئی تو میں نے ارادہ کیا کہ اس میں سے (انگوروں کا) ایک خوشہ توڑ لوں تاکہ تمہیں دکھاؤں، مگر میرے اور اس کے درمیان پردہ حائل کر دیا گیا۔“ تب ایک شخص نے دریافت کیا: یا رسول اللہ! جنت کے انگور (جسامت میں) کیسے ہیں؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”وہ تمہاری ماں کے تیار کردہ چمڑے کے سب سے بڑے ڈول کی مانند ہیں۔“ اس حدیث کو امام ابو یعلیٰ موصلی نے روایت کیا ہے اور حافظ منذری کے بقول اس کی سند حسن ہے۔