إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب صفة الجنة— جنت کے اوصاف کا بیان۔
باب ما جاء في مفتاح الجنة وثمنها وصفتها باب: جنت کی کنجی، اس کی قیمت اور اس کی صفت کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 7852
وَعَنْ مَسْرُوقٍ قَالَ: "جَنَّاتُ عَدْنٍ، قَالَ: بُطْنَانُ الْجَنَّةِ. قَالَ شُعْبَةُ: فَقُلْتُ لِسُلَيْمَانَ: مَا بُطْنَانُ الْجَنَّةِ؟ قَالَ: وَسَطُهَا ".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ، وَرُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.ترجمہ
مسروق رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے ﴿جَنَّاتُ عَدْنٍ﴾ کی تفسیر میں فرمایا: ”اس سے مراد جنت کا بطنان ہے“، امام شعبہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سلیمان سے پوچھا کہ جنت کے بطنان سے کیا مراد ہے؟ تو انہوں نے جواب دیا: ”اس سے مراد جنت کا درمیانی اور وسطی حصہ ہے“۔ اسے امام مسدد نے روایت کیا ہے اور اس کے تمام راوی ثقہ (قابلِ اعتماد) ہیں۔