إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المواقيت— اوقاتِ نماز کا بیان۔
باب في أوقات الصلوات باب: نمازوں کے اوقات کا بیان۔
قَالَ إِسْحَاقُ: وَثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ، ثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ جُنْدُبٍ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ عَمْرٍو الْهُذَلِيِّ "أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ كَتَبَ إِلَى أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ: كَتَبْتُ فِي الصَّلَاةِ، وَأَحَقُّ مَا تَعَاهَدَ الْمُسْلِمُونَ أَمْرُ دِينِهِمْ، وَقَدْ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي، فَحَفِظْتُ مِنْ ذَلِكَ مَا حَفِظْتُ، وَنَسِيتُ مِنْهُ مَا نَسِيتُ، فَصَلِّ الظُّهْرَ بِالْهَجِيرِ، وَالْعَصْرَ وَالشَّمْسُ حَيَّةٌ، وَالْمَغْرِبَ لِفِطْرِ الصَّائِمِ، وَالْعِشَاءَ مَالَمْ تَخَفْ رُقَادَ النَّاسِ، وَالصُّبْحَ بِغَلَسٍ وَأَطِلِ الْقِرَاءَةَ فِيهَا " .
رَوَاهُ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ: ثَنَا يَزِيدُ ، ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَوْنٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِي الْمُهَاجِرِ قَالَ: "كَتَبَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ إِلَى أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ أَنْ صَلِّ الظُّهْرَ حِينَ تَزُولُ الشَّمْسُ، وَصَلِّ الْعَصْرَ وَالشَّمْسُ حَيَّةٌ بَيْضَاءُ نَقِيَّةٌ، وَصَلِّ الْمَغْرِبَ حِينَ تَغِيبُ الشَّمْسُ - أَوْ حِينَ تَغْرُبُ الشَّمْسُ - وَصَلِّ الْعِشَاءَ حِينَ يَغِيبُ الشَّفَقُ إِلَى نِصْفِ اللَّيْلِ الْأَوَّلِ، وَأَنَّ ذَلِكَ سُنَّةٌ وَأَقِمْ بِسَوَادٍ - أَوْ بِغَلَسٍ، أَوْ بِالسَّوَادِ - وَأَطِلِ الْقِرَاءَةَ" .
رَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي سُنَنِهِ مِنْ طَرِيقِ الضَّحَّاكِ بْنِ مَخْلَدٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ جُنْدُبٍ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ عُمَرَ الْهُذَلِيِّ "أَنَّ عُمَرَ ... " فَذَكَرَهُ،.سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کی جانب (نماز کے متعلق) تحریر فرمایا: ”میں نے نماز کے بارے میں لکھا ہے، اور مسلمانوں کے لیے سب سے زیادہ نگہداشت کے لائق چیز ان کے دین کا معاملہ ہے؛ میں نے نبی اکرم ﷺ کو نماز ادا فرماتے ہوئے دیکھا تو میں نے اس میں سے جو یاد رکھنا تھا وہ یاد رکھا اور جو میں بھول گیا وہ بھول گیا، پس تم ظہر کی نماز خوب تپش (سورج ڈھلنے) کے وقت پڑھو، اور عصر کی نماز اس وقت ادا کرو جب سورج ابھی ترو تازہ و روشن ہو، اور مغرب روزہ دار کے افطار کے وقت پڑھو، اور عشاء اس وقت تک (مؤخر کر کے) پڑھو جب تک تمہیں لوگوں کے سو جانے کا اندیشہ نہ ہو، اور صبح کی نماز تڑکے اندھیرے میں پڑھو اور اس میں قراءت طویل کرو۔“
الحارث بن محمد بن ابی اسامہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کو تحریر فرمایا: ”ظہر کی نماز اس وقت پڑھو جب سورج ڈھل جائے، اور عصر اس وقت پڑھو جب سورج ابھی سفید، صاف اور ترو تازہ ہو، اور مغرب اس وقت پڑھو جب سورج غروب ہو جائے، اور عشاء کی نماز شفق غائب ہونے سے لے کر رات کے پہلے نصف حصے کے درمیان پڑھو، اور یہ (طریقہ) سنت ہے، اور فجر کی نماز اندھیرے میں قائم کرو اور قراءت طویل کرو۔“
اسے امام بیہقی رحمہ اللہ نے اپنی سنن میں ضحاک بن مخلد رحمہ اللہ کے واسطے سے، انہوں نے ابن ابی ذئب رحمہ اللہ سے، انہوں نے مسلم بن جندب رحمہ اللہ سے اور انہوں نے حارث بن عمرو ہذلی رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ... پھر انہوں نے مکمل حدیث ذکر کی ہے۔