❮
❯
حدیث نمبر: 7811
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ وَاسِعٍ الْأَزْدِيِّ قَالَ: "دَخَلْتُ عَلَى بِلَالِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ، فَقُلْتُ لَهُ: يَا بِلَالُ إِنَّ أَبَاكَ حَدَّثَنِي، عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِنَّ فِي جَهَنَّمَ وَادِيًا فِي ذَلِكَ الْوَادِي بِئْرٌ يُقَالُ لَهُ: هَبْهَبُ، حَقًّا عَلَى اللَّهِ أَنْ يُسْكِنَهُ كُلَّ جَبَّارٍ. فَإِيَّاكَ أَنْ تَكُونَ مِمَّنْ يَسْكُنُهُ ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ وَالْحَاكِمُ، وَمَدَارُ إِسْنَادَيْهِمَا عَلَى أَزْهَرَ بْنِ سِنَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
ترجمہ

محمد بن واسع الازدی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں بلال بن ابی بردہ کے پاس گیا اور ان سے کہا: اے بلال! تمہارے والد نے اپنے والد سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کے واسطے سے مجھ سے یہ حدیث بیان کی کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”یقیناً جہنم میں ایک وادی ہے اور اس وادی میں ایک کنواں ہے جسے 'ہبہب' کہا جاتا ہے، اللہ تعالیٰ نے اپنے ذمہ یہ حق لازم کر رکھا ہے کہ وہ اس میں ہر جابر و سرکش شخص کو ٹھکانا دے۔“ (پھر میں نے کہا:) پس تم اس بات سے بچو کہ کہیں تم ان لوگوں میں شامل نہ ہو جاؤ جو وہاں مقیم ہوں گے۔ اسے امام ابویعلیٰ موصلی اور امام حاکم نے روایت کیا ہے، اور ان دونوں کی اسناد کا مدار ازہر بن سنان پر ہے جو کہ ضعیف راوی ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب صفة النار وأهلها / حدیث: 7811
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «رواه أبو يعلى الموصلي والحاكم، ومدار إسناديهما على أزهر بن سنان، وهو ضعيف»
«أخرجه سنن الدارمي برقم: 2816، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8016، 8802، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3572، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 18615»