❮
❯
حدیث نمبر: 7801
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "لَوْ ضُرِبَ الْجَبَلُ بِمِقْمَعٍ مِنْ حَدِيدِ جَهَنَّمَ لَتَفَتَّتَ ثُمَّ عَادَ كَمَا كَانَ، وَمَقْعَدُ الْكَافِرِ مِنَ النَّارِ ثَلَاثَةُ أَيَّامٍ، كُلُّ ضِرْسٍ لَهُ مِثْلُ أُحُدٍ، لَوْ أَنَّ مِقْمَعًا مِنْ حَدِيدٍ وُضِعَ فِي الْأَرْضِ فَاجْتَمَعَ عَلَيْهِ الثَّقَلَانِ مَا أَقَلُّوهُ مِنَ الْأَرْضِ ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَالْحَاكِمُ وَصَحَّحَهُ.
ترجمہ

سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اگر جہنم کے لوہے کے کسی گرز سے پہاڑ پر ضرب لگائی جائے تو وہ ریزہ ریزہ ہو جائے، پھر وہ دوبارہ ویسا ہی ہو جائے جیسا پہلے تھا، اور آگ میں کافر کی نشست گاہ کا پھیلاؤ تین دن کی مسافت کے برابر ہوگا، اس کی ہر ڈاڑھ احد پہاڑ کے مانند ہوگی، اور اگر جہنم کے لوہے کا وہ گرز زمین پر رکھ دیا جائے اور تمام انسان و جنات اسے اٹھانے کے لیے جمع ہو جائیں تو وہ اسے زمین سے نہیں اٹھا سکیں گے۔“ اس حدیث کو امام ابو یعلیٰ موصلی، احمد بن حنبل اور حاکم نے روایت کیا ہے اور امام حاکم نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب صفة النار وأهلها / حدیث: 7801
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح