إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب القيامة وأهوالها— قیامت اور اس کی ہولناکیوں کا بیان۔
باب رجاء المذنبين رحمة الله تعالى باب: گناہ گاروں کا اللہ تعالیٰ کی رحمت کی امید رکھنا۔
حدیث نمبر: 7794
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِنْ شِئْتُمْ أَنْبَأْتُكُمْ بِأَوَّلِ مَا يَقُولُ اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - لِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَبِأَوَّلِ مَا يَقُولُونَ. قَالُوا: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ: إِنَّ اللَّهَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - يَقُولُ لِلْمُؤْمِنِينَ: أَحْبَبْتُمْ لِقَائِي؟ فَيَقُولُونَ: نَعَمْ يَا رَبَّنَا، فَيَقُولُ اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - : قَدْ أَوْجَبْتُ لَكُمْ رَحْمَتِي ".ترجمہ
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اگر تم چاہو تو میں تمہیں اس پہلی بات کی خبر دوں جو اللہ تبارک و تعالیٰ قیامت کے دن مؤمنین سے فرمائے گا اور اس پہلی بات کی بھی جو وہ (جواباً) عرض کریں گے؟“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: جی ہاں، اے اللہ کے رسول ﷺ! آپ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک اللہ تبارک و تعالیٰ مؤمنین سے دریافت فرمائے گا: ”کیا تم میری ملاقات کو پسند کرتے تھے؟“ وہ عرض کریں گے: ”جی ہاں، اے ہمارے رب!“ تب اللہ تبارک و تعالیٰ فرمائے گا: ”میں نے یقیناً تمہارے لیے اپنی رحمت واجب کر دی ہے۔“