❮
❯
حدیث نمبر: 778
وَقَالَ مُسَدَّدٌ: ثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، ثَنَا دَاوُدُ بْنُ أَبِي هِنْدٍ، عَنْ مَكْحُولٍ، عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّ اللَّهَ - تَعَالَى - فَرَضَ فَرَائِضَ فَلَا تُضَيِّعُوهَا، وَحَدَّ حُدُودًا فَلَا تَعْتَدُوهَا، وَنَهَى عَنْ أَشْيَاءَ فَلَا تَنْتَهِكُوهَا، وَسَكَتَ عَنْ أَشْيَاءَ مِنْ غَيْرِ نِسْيَانٍ لَهَا رَحْمَةً لَكُمْ فَلَا تَبْحَثُوا عَنْهَا "
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: ثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ دَاوُدَ ... فَذَكَرَهُ.
هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ.
ترجمہ

سیدنا ابوثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے کچھ فرائض مقرر کیے ہیں، پس تم انہیں ضائع نہ کرو، اور کچھ حدود متعین فرمائی ہیں، ان سے تجاوز نہ کرو، اور کچھ چیزوں سے منع فرمایا ہے، پس ان کی حرمت پامال نہ کرو، اور اس نے کئی چیزوں کے بارے میں کسی بھول چوک کے بغیر محض تمہارے حق میں رحمت کے طور پر خاموشی اختیار فرمائی ہے، پس ان کی کرید نہ کرو۔“
اسے ابوبکر بن ابی شیبہ رحمہ اللہ نے بھی عبد الرحیم بن سلیمان رحمہ اللہ کے واسطے سے داؤد سے روایت کیا ہے۔
یہ سند صحیح ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب المواقيت / حدیث: 778
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «هذا إسناد صحيح»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 796»