إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب القيامة وأهوالها— قیامت اور اس کی ہولناکیوں کا بیان۔
باب في أول من يكسى يوم القيامة وما جاء في صفة أمة محمد صلى الله عليه وسلم باب: قیامت کے دن سب سے پہلے کسے لباس پہنایا جائے گا، اور امتِ محمد ﷺ کی صفت کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 7740
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: "قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، بِمَ تَعْرِفُ أُمَّتُكَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ؟ قَالَ: غُرٌّ مُحَجَّلُونَ مِنْ أَثَرِ الْوُضُوءِ ".
رَوَاهُ الْحَارِثُ، وَفِي سَنَدِهِ عَطِيَّةُ الْعَوْفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ عرض کیا گیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! آپ روزِ قیامت اپنی امت کو کس علامت سے پہچانیں گے؟“ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”وضو کے اثرات کی وجہ سے ان کی پیشانیاں اور ہاتھ پاؤں چمک رہے ہوں گے۔“ اسے امام حارث نے روایت کیا ہے اور اس کی سند میں عطیہ عوفی موجود ہے جو کہ ضعیف ہے۔