❮
❯
حدیث نمبر: 7705
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ عُمَيْرٍ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: "جَلَسْتُ إِلَى جَنْبِ ابْنِ عُمَرَ، وَأَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، فَقَالَ أَحَدُهُمَا سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: يَبْلُغُ الْعَرَقُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنَ النَّاسِ فَقَالَ أَحَدُهُمَا: إِلَى شَحْمَةِ أُذُنِهِ. وَقَالَ الْآخَرُ: إِلَى أَنْ يُلْجِمَهُ الْعَرَقُ. فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: هَكَذَا، وَوَصَفَ أَبُو عَاصِمٍ، فَأَمَرَّ أُصْبُعَهُ مِنْ شَحْمَةِ أُذُنِهِ إِلَى فِيهِ " هَذَا وَذَاكَ سَوَاءٌ .
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَالْحَاكِمُ وَصَحَّحَهُ.
وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، وَابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ مُطَوَّلًا، وَالْحَاكِمُ وَقَالَ: صَحِيحُ الْإِسْنَادِ.
ترجمہ

سعید بن عمیر انصاری بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا عبداللہ بن عمر اور سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہما کے پہلو میں بیٹھا ہوا تھا کہ ان دونوں میں سے ایک نے کہا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”قیامت کے دن لوگوں کو اس قدر پسینہ آئے گا کہ وہ“ (ان میں سے ایک نے کہا:) ”ان کے کانوں کی لو تک پہنچ جائے گا“، جبکہ دوسرے نے کہا: ”یہاں تک کہ پسینہ انہیں لگام کی طرح ڈھانپ لے گا۔“ اس پر سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”اس طرح“، اور (راوی) ابو عاصم نے اس کی کیفیت بیان کرتے ہوئے اپنی انگلی کان کی لو سے لے کر اپنے منہ تک پھیری (جس کا مقصد یہ تھا کہ) یہ اور وہ دونوں باتیں برابر ہی ہیں۔ اسے ابویعلیٰ، احمد بن حنبل اور حاکم نے روایت کیا ہے اور حاکم نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔ نیز اس حدیث کی ایک شاہد روایت سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے جسے امام احمد، ابن حبان نے اپنی صحیح میں تفصیل کے ساتھ اور حاکم نے روایت کیا ہے، اور حاکم نے اسے صحیح الاسناد قرار دیا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب القيامة وأهوالها / حدیث: 7705
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح، وله شواهد
تخریج حدیث «أخرجه مسند أحمد برقم: 11449، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 18336»