إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الفتن— فتنوں کا بیان۔
باب في صفة عيسى ابن مريم عليه الصلاة والسلام باب: سیدنا عیسیٰ ابنِ مریم علیہ السلام کی صفت کا بیان۔
حدیث نمبر: 7663
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: ( وَإِنَّهُ لَعِلْمٌ لِلسَّاعَةِ ) . قَالَ: نُزُولُ عِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ - عَلَيْهِ السَّلَامُ ".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ مَوْقُوفًا وَرُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.
وَرَوَاهُ الْحَارِثُ مُطَوَّلًا، وَتَقَدَّمَ فِي سُورَةِ الزُّخْرُفِ.ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما آیتِ مبارکہ ﴿وَإِنَّهُ لَعِلْمٌ لِلسَّاعَةِ﴾ کے متعلق فرماتے ہیں کہ ”اس سے مراد سیدنا عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام کا (قربِ قیامت میں) نزول ہے۔“ اس روایت کو امام مسدد نے موقوفاً نقل کیا ہے اور اس کے تمام راوی ثقہ ہیں، نیز اسے امام حارث نے تفصیل کے ساتھ روایت کیا ہے اور اس کا ذکر پہلے سورہ زخرف کی تفسیر میں گزر چکا ہے۔