إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الفتن— فتنوں کا بیان۔
باب ما جاء في ابن صياد باب: ابنِ صیاد کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 7639
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: "لَأَنْ أَحْلِفَ بِاللَّهِ تِسْعًا أَنَّ ابْنَ صَيَّادٍ هُوَ الدَّجَّالُ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أَحْلِفَ وَاحِدَةً أَنَّهُ لَيْسَ بِهِ، وَلَأَنْ أَحْلِفَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قُتِلَ قَتْلًا أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أَحْلِفَ وَاحِدَةً، وَذَلِكَ بِأَنَّ اللَّهَ - تَعَالَى - اتَّخَذَهُ خَلِيلًا وَجَعَلَهُ شَهِيدًا ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ .ترجمہ
سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”اگر میں اللہ کی قسم اٹھا کر نو مرتبہ یہ کہوں کہ ابن صیاد ہی دجال ہے تو یہ مجھے اس بات پر ایک مرتبہ قسم اٹھانے سے زیادہ پسند ہے کہ وہ دجال نہیں ہے، اور اگر میں یہ قسم کھاؤں کہ رسول اللہ ﷺ (زہر کے اثر سے) شہید کیے گئے ہیں تو یہ مجھے (اس کے خلاف) ایک بار قسم کھانے سے زیادہ محبوب ہے، اور یہ اس وجہ سے ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ کو اپنا خلیل بنایا اور آپ ﷺ کو شہادت کے منصب پر فائز فرمایا۔“ اسے امام ابو یعلیٰ موصلی نے روایت کیا ہے۔